کیا عامر خان ۔ سنیل گواسکر عمران خان کی حلف برداری تقریب میں پاکستان آئے گے


پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے حل برداری میں دنیا بھر سے مختلف لوگوں کی شرکت کا کہا جارہا ہے ۔ جس میں عامر خان ، سنیل گواسکر اور سدھو  کا نام نمایاں ہے ۔ لیکن کیا یہ پاکستان آئیں گے یا نہیں اس کا علم 14 اگست کو ہوگا ۔ پاکستان میں حال ہی میں 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ اس کے بعد عمران خان جو کہ تحریک انصاف کے چئیر پرسن ہے

انہوں نے وزیر اعظم  کا حلف لینے کے لئے 14 اگست کا دن مقرر کیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ حلف لینے کی تقریبا ایک بڑے مجمع کی شکل میں ہوگی ۔ لیکن صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا ہے کہ یہ تقریبا جیسے ہوتی آرہی ہے ویسے ہی ہوگی اس میں کسی کی خواہش کا دخل نہیں ہوگا ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے جیتنے کے بعد دنیا بھر میں مختلف  شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی طرف سے جوابات بھی موصول ہوئے ہیں ۔