شیخ رشید چپکے چپکے قطر میں کیا کرتے رہے؟ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ہنگامہ برپا ہوگیا


سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ شیخ رشید پاکستان سے ایل این جی معاہدے کی تفصیلات لینے کیلئے قطر گئےلیکن وہ ہانگ کانگ جا پہنچے جہاں انہوں نے تین دن پاکستانی کمیونٹی کی مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرکے گزارے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ شیخ رشید قطر نہیں گئے بلکہ تین روزہ دورے پر ہانگ کانگ گئے تھے۔ شیخ رشید ہانگ کانگ میں تین دن تک فور سیزن ہوٹل کے کمرہ نمبر 3701 میں رہے ۔ شیخ رشید جو موبائل فون سم استعمال کرتے رہے اس کا نمبر 00852984420 تھا ، یہ سم اب بند ہو چکی ہے۔
نصرت جاوید نے مزید بتایا کہ شیخ رشید کی ہانگ کانگ کی کچھ تصویریں بھی ہیں جن میں انہیں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقاتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی کچھ ایسی تصویریں بھی ہیں جن میں چکوال کے لوگ ہیں جن کے ریسٹورنٹ میں یہ مفت کھانا کھاتے رہے۔ ان کے اس دورے کی اتنی شہرت ہوئی کہ ایک ٹیلی ویژن دنیا نے اس پر رپورٹ بھی کی ہے لیکن شاید لوگ دیکھ نہیں پائے۔
نصرف جاوید نے اپنے پروگرام میں دنیا نیوز کی رپورٹ بھی دکھائی جس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ہانگ کانگ کے تین روزہ نجی دورے کے دوران مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں، پاکستانی کمیونٹی اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات ملک حمید احمد، حاجی نسیم خان اور حاجی فدا حسین نے شیخ رشید احمد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ جس میں پاکستان چیمبر آف کامرس ہانگ کانگ کے چیئرمین چوہدری گلزار محمد کے علاوہ پاکستان کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔