قبض سے نجات دلانے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے والا عام پھل


) دنیا میں پائے جانے والے پھل اور سبزیاں اپنی اپنی جگہ افادیت رکھتی ہیں، ان پھلوں اور سبزیوں میں مختلف بیماریوں کے علاج پوشیدہ ہیں، قبض ایک عام بیماری ہے جو تقریباً ہر دوسرے شخص میں پائی جاتی ہے، اس کا علاج آلو بخارے جیسے پھل میں موجود ہے جو نہ صرف قبض کو ختم کرتا ہے بلکہ انسانی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے، ایک تحقیق کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ آلو بخارے میں شامل خصوصی اجزاءانسانی ہڈیوں کو 20 فیصد مضبوط کرتے ہیں۔ سائنس جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے

والی ایک تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خشک آلو بخارہ بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور یہ ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے تحفظ بھی دیتا ہے۔ تحقیق میں تجربے کے بعد معلوم ہوا کہ آلوہ بخارہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے سے زیادہ پر اثر ہے جو ریڈی ایشن سے ہڈیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کو روکتا ہے۔