پاکستان کے اہم شہر میں ایک شخص بڑے ارمانوں سے خوبصورت خاتون کو بیاہ لایا ۔۔ سہاگ رات منا کر صبح اٹھا تو دلہن کیا کام کر رہی تھی ؟ شرمناک انکشاف


سرگودھا کی لڑکی نے 4ماہ کے دوران 7لڑکوں سے شادیاں کر کے دولہوں کو لوٹ لیا ، درخواست گزار سہاگ رات کے بعد صبح اٹھا تو دلہن غائب تھی لیکن نہ ملنے پر پولیس کے پاس پہنچا تو انکشاف ہوا کہ موصوفہ پہلے ہی کئی لوگوں کو لوٹ چکی ہے،

پولیس نے کارروائی کر کے مال بٹور کر فرار ہوجانے والی حسینہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ثناءنامی 18سالہ لڑکی نے چار ماہ کے دوران 7 شادیاں کیں اور ساتوں گھروں کا صفایا کر کے فرار ہو گئی۔ثنا کے اس طریقہ واردات میں اس کے والد، بھائی اور نکاح خواں بننے والے افراد بھی جعلی نکلے۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب دو متاثرہ دولہوں اللہ دتہ اور اظہر محمود نے سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کیے۔اللہ دتہ کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزمان ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتے ہیں جن کے رشتے نہیں ہوتے اور 2 سے 3 لاکھ روپے لڑکے والوں سے شادی کے نام پر وصول کرتے ہیں اور جعلی نکاح خواں کے ذریعے اپنے پاس موجود رجسٹر پر نکاح کا اندراج کر کے فرار ہوجا تے ہیں۔

عدالت کے حکم پر تھانا اربن ایریا پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے منہ بولے بھائی، باپ، نکاح خواں اور خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔