سعودی عرب کا آج 87 واں قومی دن جوش و خروش کیساتھ منایا جارہا ہے ۔اس موقع پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے ۔اس پرمسرت موقع پر موبال فون کمپنیاں بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور اس دن کی مناسبت سے اپنی کمپنیوں کے نام ہٹا کر نیٹ ورک کی جگہ پر ” سعودی عرب ہمیشہ کیلئے“ اور”لویوکے ایس اے“لکھ دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ریاست کی دوبڑی موبائل فرمز سعودی ٹیلی کام کمپنی اور موبلی نے ڈیوائسز پر اپنی کمپنیوں کے نام ہٹادیئے ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں خوب
سراہا،ایک صارف نے لکھاکہ ”لویو کنگڈم آف سعودی عرب، مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے شہریوں میں سے ایک ہوں“۔ واضح رہے آج سعودی عرب اپنا 87واں قومی دن منارہاہے