عمران خان نے بازی پلٹ دی ،تحریک انصاف میں کون شامل ہونے والاہے ؟اعلان نے پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچادی


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارلیما نی پارٹی کااجلاس ہوا،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں قبل ازوقت عام انتخابات کے مطالبے ،مردم شماری کے نتائج اور آئندہ انتخابات پران کے اثرات کاجائزہ لیاگیا.

اسی طرح قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی اور انتخابی اصلاحات بل کی ایوان بالاسے منظوری سمیت بل کی آڑمیں نوازشریف کیلئے واپسی کے امکانات پیداکرنے کی کوششوں کابھی جائزہ لیاگیا.دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے زرداری کوان کا کرپشن زدہ چہرہ دکھایا. کرپشن کیخلاف جدوجہد ہمارے ایمان کا جزوہے. لٹیروں کوہرصورت بے نقاب کریں گے.4 جلسوں پرچیخیں نکل گئیں ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے.بڑے بڑے نام جلد تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے.
..