آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا ملعون اپنے عبرتناک انجام کو پہنچا ۔۔ پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر آگئی ۔۔ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں


واٹس ایپ جو کہ ایک مقبول میسجنگ سروس ہے ، کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسمارٹ فون صارفین استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن اس سروس کے ذریعے پیغام بھیجنا کسی کی موت کی سزا کا باعث بن سکتا ہے یہ کسی نے نہیں سووچا ہو گا۔

حال ہی میں واٹس ایپ پر توہین رسالتﷺ کا پیغام بھیجنے والے مسیحی شخص کو موت کی سزا دنا دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک وکیل نے بتایا کہ مذکورہ مسیحی شخص نے واٹس ایپ پر اپنے مسلمان دوست کو ایک نظم بھیجی جس میں مبینہ طور پر اسلام کی توہین کی گئی تھی۔

ندیم جیمز نامی اس مسیحی شخص کو گذشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کے مسلمان دوست یاسر بشیر نے پولیس کو شکایت کی کہ ندیم جیمز نے مجھے واٹس ایپ پر ایک نظم بھیجی ہے جس میں مبینہ طور پر رسول پاک ﷺ اور دیگر مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کی گئی۔

وکیل صفائی انجم شکیل نے بتایا کہ ندیم کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی ہے۔ وکیل نے کہا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے کیونکہ میرے موکل اور اس کے مسلم دوست کے درمیان ایک مسلمان لڑکی کو لے کر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد یاسر نے ندیم کے خلاف یہ سازش رچی۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ندیم کا ٹرائل سکیورٹی وجوہات اور مسلم علما کی جانب سے ندیم اور اس کے اہل خانہ کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد جیل میں ہی کیا گیا جبکہ عدالت نے بھی اس سزا کی تصدیق کر دی۔