ٹرین کے ڈرائیور نے دل جیت لئے


ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودسوزی کے لیے آنے والی خاتون کو بچا لیا،ٹرین ڈرائیور کی ٹرین کے آگے آ کر خودسوزی کرنے والی خاتون کو ٹرین روک کر سمجھانے کی تصویر سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث خودسوزی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون بچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ریلوے لوکو شید ملتان کا سنیئر ترین ڈرائیور اسد نعیم پشاور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے لیے لے کر جا رہا تھا

کہ رحیم یار خان کے قریب ترنڈہ محمد پناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پر آ کر لیٹ گئی۔ٹرین ڈرائیور نے فوری ایمرجنسی بریک لگا کر خاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوو روک لیا اور بعد ازاں خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کر کے 15 منٹ کی تاخیر سے روانہ کیا۔ اس حوالے سے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

جس میں ٹرین ڈرائیور کو خاتون کو سمجھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے قبل جہانیاں میں خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خودسوزی کر لی تھی۔