مریم نواز شریف نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کرکیا کر دیا؟


پاکستان میں آج کل پارٹیاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہیں ایک دوسرے کا جینا موحال کیاہوا ہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈارنے کہا ہے کہ ن لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی

،مریم نواز نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر کرپشن،کک بیکس منصوبے بنائے۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تارڈ کی پریس کانفرنس پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نواز شریف کا وژن تھا،نوازشریف کا اصل ویژن کرپشن،لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں تھا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی، مریم نواز نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر کرپشن،کک بیکس منصوبے بنائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں طے ہوتا تھا رشتے داروں میں لیپ ٹاپ کیسے بانٹیں؟لیپ ٹاپ سکیم کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ بتائیں یوتھ سکیم کے نام پر کتنے نوجوانوں کو روزگار دیا؟

لیگی رہنما حکومت کے ہر اقدام کا کریڈٹ لینے کی روایت ترک کریں۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ یہ لوگ پاکستان بنانے کے خواب کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو نہ دے دیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں