نادیہ حسین پاکستان کی جانی مانی ماڈل اور اداکارہ ہیں ان کے ساتھ کسی نے آن لائن مزاق کر دیا ۔پاکستانی سپر ماڈل نادیہ حسین بھی آن لائن شاپنگ فراڈ کا شکار ہوگئیں۔اپنی ایک ویڈیو میں ماڈل نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں ایک ایسا پارسل موصول ہوا جس کا انہوں نے آرڈر ہی نہیں کیا تھا
۔ چونکہ وہ آن لائن خریداری کرتی رہتی ہیں اور ان کے ساتھ کبھی فراڈ نہیں ہوا اس لیے انہوں نے موصول ہونے والے پارسل کے 4 ہزار 250 روپے ادا کردیے۔نادیہ حسین کے مطابق انہوں نے جب غیر متوقع طور پر موصول ہونے والا پارسل کھولا تو اندر سے استعمال شدہ کمبل برآمد ہوا۔ ا
نہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے یا فروخت کرنے والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ہر گز وصول نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس فراڈ کیلئے کوریئر کمپنی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتیں بلکہ اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں
جنہوں نے انہیں پارسل بھیجا تھا۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کوریئر کمپنیوں کو دھوکہ دہی کیلئے استعمال کر رہے ہیں اس لیے محتاط رہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔