زرتاج گل کافی دنون سے اپنی عجیب و غریب بیان کی وجہ سے لوگوں کی نظر مییں آئی ہوئی ہیں کوگ ان کو برا بھلا بول رہے ہیں وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو بازار آمد کے موقع پر ناخوش گوار واقعہ پیش آیا ہے . وزیرِ مملکت کی بازار آمد پر کچھ لوگوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا
اور ان کے خلاف واپس جاؤ، یہاں نہ آؤ کے نعرے بھی لگائے گئے .زرتاج گل گزشتہ شب ہوٹل پر لوگوں کے درمیان بیٹھی رہیں اس دوران نعرے جاری رہے، ناخوش گوار واقعے کے دوران وہاں پولیس اہلکار بھی موجود تھے. اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقابلہ جاگیرادارنہ نظام سے ہے، شکست ان کا مقدر رہے گی. وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں کئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرائی ہیں، مخالفین کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی. زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ اویس لغاری نے اپنے علاقے میں مجھ پر حملہ کرانے کی کوشش کی،وہ معصوم لوگوں کو آگے کرتے ہیں۔خود ساختہ تشریح وزیر مملکت زر تاج گل کو مہنگی پڑگئی، انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس صورتحال پر وزیر مملکت کو وضاحت دینا پڑی کہ میں کہنا یہ چاہتی تھی
کہ وبا کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف کورونا وائرس کو ’’کوویڈ-19‘‘کا نام دیئے جانے کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس جوکسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں. کوویڈ19 کی یہ تشریح وزیرمملکت زرتاج گل نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں کی تھی جو خودساختہ معلومات محض قیاس پرمبنی تھیں وزیرمملکت کو یہ تشریح بالخصوص سوشل میڈیا پرخاصی مہنگی پڑ گئی اور انھیں اس حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اپنی رائے کا اظہار کا کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔