.آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش


ان دنوں پاکستان میں گرمی پورے زوروشور پر ہے اسی دوران عوام کے لیے بڑا تحفہ ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 39، زیروپوائنٹ37 ، گولڑہ 30، بوکرا 15، ائیر پورٹ ایک، راولپنڈی 38 ، بھکر 29، نور پور تھل 23، مری 17، اوکاڑہ 7، ساہیوال 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک ، خیبر پختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان 10، کاکول 8، مالم جبہ 2 اور کشمیر، کوٹلی میں9 ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت،

دادو، موہنجوداڑو میں 47، سبی،جیکب آباد اورشہید بینظیرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں