عمران خان صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ہیں، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، آپکو چوڑیاں بھجوا رہی ہوں


دن گزرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے لیے مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور حکومت کے نئے فیصلوں سے عوام بھی متفق نہیں ۔کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے بچیوں کے ساتھ مبینہ کائنات کے مرڈرکا نوٹس نہ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو چوڑیاں بھجوا دی ہیں۔ افشاں لطیف نے ایک نجی کورئیر سروس کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے چوڑیوں کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے،

ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ہیں، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، میں آپکو چوڑیاں بھجوانے پر مجبور ہوگئی ہوں کیونکہ آپ نے کاشانہ نے معصوم بچیوں کی جنسی درندگی اور کائنات کےمرڈرپر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور آپ پنجاب حکومت کے وزراء کو بچانے کیلئے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔افشاں لطیف نے چوڑیاں دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اسی سلوک کے مستحق ہیں کہ یہ چوڑیاں پہن کر آرام سے گھر بیٹھ جائیں

انہوں نے مزید کہا کہ میں کائنات کےمجرموں  اور بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔افشاں لطیف نے چوڑیوں کا ڈبہ وزیراعظم عمران خان کے پتے پر ارسال کردیا ہے، انہوں نے کورئیر کی سلپ بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ وہاں پر صوبائی وزیر آکر بچیوں کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں

، انہوں نے وہاں پر آواز اٹھانے والی ایک لڑکی اقراء کے قتل کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا اور کہا تھا کہ مکروہ دھندے میں ملوث بااثر افراد نے اقراء کائنات کو اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھا اس کو بھوکا ، پیاسا رکھا تاکہ وہ ان کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دے سکے۔ ان الزامات کے سامنے آنے کے بعد پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افشاں کے شوہر شہباز شریف کے عملے کے رکن رہے ہیں اور افشاں لطیف کے الزامات پر تحقیقات نہیں کیا جاسکتیں۔اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں