نور بخاری نے اپنی چھوٹی بیٹی کی تصویر جاری کر دیں


پاکستان میں بہت سی اداکارائیں اور اداکار ایسے ہیں جنہوں شوبز کی چکاچوند روشنیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ اورشوبز کو چھوڑ کر ایک عام سی زندگی گزانے لگ گئے ۔ انہی میں ایک نام نور بخاری کا بھی ہے ۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ و میزبان نور بخاری نے اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں .

نور نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر کسی کو نہیں بتائی تھی تاہم 14 فروری کو انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری لگائی تھی جس میں انہوں نے ننھے مہمان کی آمد کا عندیہ دیا تھا .نور نے عید کے موقع پر اپنی دوسری بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں ان کا مقصد ان کے دوسرے بچے سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کو دور کرنا تھا. اداکارہ نور سے متعلق یہ بھی قیاس آرائیاں عروج پر تھیں

کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر اور پی ٹی آئی رہنما عون چودھری سے دوبارہ شادی کر لی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر عون چودھری کے ساتھ اپنی تصویر لگا کر ‘مائی ہیرو’ کا کیپشن دیا تھا اس پوسٹ پر تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے ان کو مبارکباد بھی دی تھی.دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ بھی شئیر ضرور کریں ۔