فہد مصطفیٰ نے رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کیا ؟


پاکستان کے نامور اداکار و پروڈیوسرفہد مصطفیٰ حال ہی میں ایک شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے بہت سے سنجیدہ اور مزاحیہ موضوعات پر بات کی اور سوالوں کے جواب دیئے . فہد مصطفیٰ ‘دی منشی شو’ کا حصہ بنے۔ جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ اب تک لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے ہوئے تنازع پر کیوں خاموش ہیں؟ اس پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا، کہ ’میں خلیل الرحمٰن کو ایک لکھاری کی حیثیت سے جانتا ہوں، میں ان کے بارے میں کچھ نہیں بولنا چاہتا، یہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی ہر حوالے سے بیان دے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ’مجھے اس وقت بہت افسوس ہوا تھا جب میں نے سنا کہ امان اللہ صاحب کی تدفین روکی جارہی تھی، یہ وہ باتیں ہیں جن پر میں آواز اٹھانا چاہتا ہوں،

کل کو یہ میرے اور آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، وہ ہمارے ملک کے لیجنڈ تھے اور ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا‘. بعدازاں فہد مصطفیٰ نے شو کے دوران ایک کھیل بھی کھیلا۔ جس میں اپنی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے.انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کرنے سے قبل شوبز انڈسٹری میں وہ کسی کو پسند کرتے تھے، جبکہ یہ بھی بتایا کہ ونیزہ احمد ہمیشہ سے انہیں بہت پسند ہیں. فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ ایمان علی کو تب تک پسند کرتے تھے جب تک ان سے ملے نہیں تھے. ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایمان علی کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کریں گے. یاد رہے،

کہ ان دونوں نے فلم ’ماہ میر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا. فہد مصطفیٰ پر الزام لگایا جاتا تھا کہ انہوں نے انجیکشنز لگا کر اپنے رنگ کو گورا کیا. تاہم اداکار نے بتایا کہ ’میں نے کبھی کوئی انجیکشن نہیں لگوایا، البتہ اپنی جلد کا خیال ضروررکھتا ہوں‘. خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ اس وقت اپنی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ میں مصروف ہیں، جس میں وہ پہلی مرتبہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے.فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ماہرہ کافی عرصے سے ایک ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور اب ان کو یہ موقع ملا ہے۔