شہر قائد کو کس کی نظر لگ گئی


پاکستان کے بڑے شہر اب ماڈرن ہو رہے ہیں یا ماڈرن ہونے کے نام پر بے حیائی کا بازار گرم ہے۔ کراچی میں ڈانس کلبز اور شیشہ بار کا ہونا ہی نواجوان نسل کی تباہی کا اشارہ ہے ۔ اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ڈرگز کا مکروہ دھندہ پورے زور شور سے کراچی میں جاری ہے ۔ اس میں ملوث نواجوانوں کی بڑی تعداد سکولوں اور کالجوں سے تعلق رکھتی ہے ۔


پولیس نے حیدری بازار میں شیشہ بار اور ڈانس کلب پر چھاپہ مارتے ہوئے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران لڑکے،لڑکیوں اور کرینمنلر سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے حیدری مارکیٹ کے قریب کافی عرصے سے بڑے پیمانے پر چلنے والے شیشہ بار اور ڈانس کلب پر چھاپہ مار کر 27 لڑکے اور 4 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود اعلیٰ افسران نے مذکورہ شیشہ اور ڈانس بار کے خلاف کاروائی سے ہمیشہ انکار کیا اورصورتحال کشیدہ ہوئی تو حیدری پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی میں 27 لڑکے اور 4 لڑکیوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں شیشہ شراب اور دیگر منشیات برآمد کر لی ہیں۔


مذکورہ شیشہ بار کافی عرصے سے کھلے عام چل رہا تھا جس سے علاقہ مکین شدید پریشان تھے۔گلشن اقبال پولیس نے 4 اسٹریٹ کریمنلز بدر جمال ،نازک میر،میراک اور عابد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔اسی طرح گذشتہ ہفتے کراچی میں پولیس نے ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران 30 سے زائد نوجوان لڑکیاں لڑکے گرفتار کیا تھا۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں اور دوستوں کیساتھ بھی ضرور شئیر کریں