تم پاکستان سے محبت کرتے ہو


شہزاد خان پر افغان کرکٹ بورڈ کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کیا گیا ہے افغانستان کے وکٹ کیپر شہزاد خان جو کہ ایک عمدہ بیٹسمین بھی ہے ان پر افغان کرکٹ بورڈ نے آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے اور ان پر پاکستان سے محبت اور آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہونے کی وجہ سے ان کو کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم سے باہر کردیا ہے اور یہ اس وقت کیا گیا جب ان کو ورلڈ کپ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے بعد ان کو دوسرے کھلاڑی کے ساتھ ریپلیس کیا گیا جبکہ ٹیم کے منجمنٹ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد خان فٹ نہیں تھے اس وجہ سے ان کو ٹیم سے باہر کیا گیا لیکن شہزاد خان نے ان تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہے انہوں نے بغیر کسی وجہ کے مجھے ٹیم سے واپس بلا لیا ہے واضح رہے اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ نے یہ اعلان کیا تھا

کہ محمد شہزاد کو چونکہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے انجری ہوئی ہے اسی وجہ سے وہ ورلڈکپ2019 سے باہر ہوئے ہیں افغان کرکٹ بورڈ کا یہ دعویٰ تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر محمد شہزاد کے ٹخنے میں زخم ہوا جس کی وجہ سے ان کو کرکٹ بورڈ کے باہمی مشورے سے ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے اور انکی جگہ ایک دوسرے کھلاڑی اکرم اللہ خیر کو ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہےاس میچ میں پاکستان کو افغانستان میں شکست دی تھی انجری کے باوجود محمد شہزاد نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف نہ صرف میچ کھیلا بلکہ بہترین کارکردگی دکھائی۔ افغانستان کو بہرحال ان دونوں میچوں میں شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کو واپس بھیج دیا گیا اور کہا گیا کہ محمد شہزاد اس وقت کھیلنے کے لئے ان فٹ ہے