روس اور پاکستان ایک ہو رہے ہیں


پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی کا سامنا۔ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول طے ہوچکا بہت جلد دونوں سربراہان ملاقات کریں گے اور علاقے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے مختلف طرح کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی ملاقات 14 جون کو متوقع ہے یہ ملاقات بشکیک میں ہوگی جہاں پر شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہےدفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور اور روسی صدر صدر ولادمیر پیوٹن کی ملاقات کے بارے میں روس کو آگاہ کیا تھا

جس کے بعد روسی سفارتخانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو یہ آگاہ کیا گیا کہ روسی صدر نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے ہے اس ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے اس کے ساتھ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے اس ملاقات میں افغان امن عمل اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان روسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دیں گے یاد رہے اس وقت روس پاکستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکا ہے اور خاص کر: سی پیک : میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے چکا ہے جبکہ اس سرمایہ کاری کا حجم ایک کھرب ڈالر ہے اس کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کی عالمی سطح پر شخصیت بہت مضبوط ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی کئی محاذ پر کامیابی حاصل ہوگی۔