عمران خان ڈالرز کی بارش ہو گئی


پاکستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ملک ہے یہاں پر ہر طرح کی معدنیات پائی جاتی ہے اور خاص کر پاکستان کا نمک پوری دنیا میں سپلائی کیا جاتا ہے اور دنیا کا سب سے بہترین نمک سمجھا جاتا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان اس سے سے بہت ہی کم زر مبادلہ کما رہا ہے بنسبت ان ممالک کے جن کو پاکستان نمک بیچ رہا ہے بھارت کی مثال لے پاکستان بہت ہی تھوڑی رقم کے بدلے میں بھارت کو روزانہ کے حساب سے ٹنو ں نمک بیچ رہا ہے لیکن بہارت اسی نمک کو اپنا ہمالیہ نمک قرار دے کر پوری دنیا کو بیچ رہا ہے اور اس سے اربوں ڈالر سالانہ کما رہا ہے ۔اس کو پاکستان کی قدرتی معدنیات کی ناقدری کہا جائے یا پھر حکومت کی نا اہلی کہ اب تک ایسا کوئی طریقہ کار وضع ہی نہیں کیا گیا کہ پاکستان خود عالمی مارکیٹ میں اس کو بیچ سکے اور نام بنا سکے ۔

اگر حکومت کیجانب سے کوشش کی جائے اور پاکستان کے تاجروں کےلئے نت نئی منڈیاں تلاش کرنے میں مدد کی جائے تو اس سے نا صرف پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں آضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی عوام بھی خوش حال ہو گی ۔ لیکن اس کے لئے پاکستان کے اندر ابھی تک کوئی ایسا نظام وضع ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت کی طر ف سے عوام کے لیے یا پھر کاروبار کرنے والے افراد کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اورنہ ہی انکی کوئی ایسی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ نت نئے طریقوں سے اس نمک کو محفوظ کر کے بیرون ممالک بچ سکے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا نمک کس وقت کوڑیوں کے مول بھارت میں بکتا ہے اور اس کے بعد بھارت اس کی صفائی کر کے اور اس کو اچھی طرح سے پیکنگ کرکے پوری دنیا میں بیچ رہا ہے اور اس سے اچھی خاصی رقم کما رہا ہے پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنے عوام میں شعور پیدا کرے بلکہ ان کی ہر لحاظ سے مدد کرے تاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو اور بیرونی قرضے کم سے کم ہو