ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16کھرب روپے سے زائد رقم کاقرض لی


اسٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے اب تک 16 کھرب روپے سے زائد کی رقم قرض لے چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اخراجات پورا کرنے کے لئے ایک ہی ہفتے میں مرکزی بینک سے 16 ارب سے زائد کی رقم وصول کرلی ہے جو کہ کسی بھی دور حکومت میں ایک ہی ہفتے میں سب سے زیادہ قرض لینے کا ایک ریکارڈ ہے اسٹیٹ بینک کے نمائندے کے مطابق گزشتہ ہفتے حکومت نے بجٹ اخراجات پورا کرنے کے لئے مرکزی بینک سے 16کھرب 14 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ لیا ہے

اس رقم سے 14 کرب کمرشل بینکوں کا قرضہ اتار دیا گیا ہے جبکہ ایک سو سولہ ارب سے زائد کی رقم بجٹ کے دوسرے اخراجات پورا کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں مرکزی بینک کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق موجودہ بجٹ کے سال اب تک وفاقی حکومت نے مرکزی بینک سے 48 ارب سے زائد کا قرض لے چکی ہے نمائندے کے مطابق رواں مالی سال میں جتنا قرض موجودہ حکومت نے لیا ہے وہ ماضی کی تمام حکومتوں کی طرف سے لیے گئے مجموعی قرضوں کے حجم سے 36 فیصد زیادہ ہے