چینی باشندوں کا ویزوں میں توسیع کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کا انکشاف


چائنا سے آئے ہوئے افراد کی جانب سے جعلی دستاویزات بنانے اور اپنے ویزوں میں توسیع کے لیے رشوت دینے کا انکشاف گرفتاریاں تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ چائنا سے آئے ہوئے باشندوں نے پاکستان میں اپنے ویزے کی مدت کو بڑھانے کے لئے جعلی دستاویزات حاصل کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ ناصرف جلسازی میں ملوث رہے ہیں بلکہ ان لوگوں نے پاکستان کی مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادی کرکے انہیں چائنا سمگلنگ کرنے کی بھی کوشش کی ہے جس کے تحت اب تک کئی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ ایف آئی حکام نے یہ بھی انکشاف کیا ہے

کہ دھندے میں چینی باشندے اکیلے ملوث نہیں بلکہ پاکستان کے وزارت داخلہ کے ملازمین پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے حکام بھی اس تمام کاروائیوں میں اور جعلسازی میں ملوث ہے انکوائری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کی نگرانی میں جعلی این او سی تیار کیا جاتا ہے کی بورڈ ایف آئی اے نے پاکستان کی وزارت داخلہ کو پیش کردی جس کے بعد کاروائی کرنے کے لئے تیار کی جارہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں اور افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے