نیب کا بھٹو ہاؤس پر چھاپہ۔۔۔اہم ترین شخصیت گرفتار


نیب کے حکام کا بھٹو ہاؤس پر چھاپہ اہم شخصیت کو گرفتار متعدد اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث بھٹو ہاؤس کے انچارج عبدالندیم بھٹوکوگرفتارکر لیا ہے۔ نیب نے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرونی ممالک سے پیسہ عبدالندیم بھٹو کے اکاؤنٹس میں ہی آتا تھا اس کے علاوہ جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس سے بھی پیسہ بھٹو ہاؤس کے انچارج کے اکاؤنٹ میں آتا رہا ہےجبکہ اسی اکاؤنٹ سے مختلف لوگوں کے لیے تحائف لئے جاتے رہے ہیں اور جہاز کے ٹکٹ بھی اسے اکاؤنٹ سے بک کیے جاتے رہے ہیں گرفتار ہونے والے شخص کا نام عبدالندیم بھٹو ہے جوکہ سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ہے جبکہ ان کی گرفتاری کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف جو نیب کے کیسز چل رہے ہیں

اسی سلسلے میں ایک گرفتاری کی گئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس گرفتاری کی وجہ سے نیب کو مزید ثبوت مل جائیں گے اور انھوں نے کیس بھی مزید سخت کر دینا ہے نیب کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عبد ال ندیم بھٹو پاکستان کی سابقہ خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا فوٹو گرافر رہ چکا ہے اور ان کے ساتھ ہر جگہ پر یہی شخص موجود ہوتا تھا جب کہ یہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی رہ چکے ہیں اور انھی کے نام پر اومنی گروپ کے تمام اکاؤنٹس چل رہے تھے اور انہیں سے ٹرانزکشن ہو رہی تھی جب کہ ذرائع کے مطابق عبدالندیم نے نیب کی طرف سے لگائے گئے الزام کا ذمہ بھی اپنے سر لے لیا ہے