پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان


پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 2025 تک پاکستان کے اندر ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کروایا جائے ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نمایاں نام پے پال پاکستان لایا جائے اور ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جائے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈیجیٹل میڈیا کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 2025 تک پاکستان کے اندر ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروائی جائے اور اس کے ساتھ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ عالمی سطح پر ایک نمایاں نام رکھنے والے انٹرنیٹ بینکنگ میں سب سے معروف ادارے پے پال کو پاکستان لایا جاسکے تاکہ پاکستان کے اندر ڈیجیٹل سطح پر کام کرنے والے فری لانسر کو پاکستان ہی میں پے پال جیسے ادارے کی خدمات مل سکے ان کا کہنا تھا

کہ پوری دنیا اس وقت روایتی کرنسی کو ترک کرکے ڈیجیٹل کرنسی کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس کی طرف لوگوں کا رجحان بھی زیادہ ہو رہا ہے ہمارے بھی کوشش ہے کہ پاکستان کے اندر ہم بھی ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرا سکے تاکہ لوگ روایتی کرنسی کو چھوڑ کر اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کم ہو جانا یہ کسی طور پر بھی کسی معیشت کی کمزوری کی علامت نہیں ہے بلکہ کمزور یہ ہوتی ہے کہ آپ مصنوعی طور پر روپے کی قدر کو مستحکم رکھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں ایسے بہت سے گرے پوائنٹس ہیں لیکن مجھے اس کا پوری طرح سے علم نہیں لیکن اس کا وزن بہت زیادہ ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سنبھلنے نہیں ہو رہی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایمنسٹی سکیم تعارف کروا دی ہے جس کے بعد پاکستان کے خزانے میں بہت ساری رقم جمع ہونے کی امید ہے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے درمیان بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے پر اختلافات مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں اور ہم ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے ادارے ایف بی آر میں دس ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کی ریکوری کر لی ہے اور یہ ہماری ایک بہت بڑی کامیابی ہے