پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف نیوز کاسٹرعشرت فاطمہ کو تمغہٴ حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا


23 مارچ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے افراد میں پاکستان کے نمایاں اعزازات تقسیم کیے جاتے ہیں یہ انعامات مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد میں تقسیم کیا جاتے ہیں اس سال بھی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر سے ایسے افراد کو چنا گیا کہ جو اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے پہچان بنائے ہوئے تھے اور ان کو مختلف امتیازی اعزازات سے نوازا گیا ان میں سے ایک نام عشرت فاظمہ کا بھی تھا جنہوں نے 35 سال سے زائد عرصہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ کام کیا عشرت فاظمہ نے جب ریڈیو پر کام شروع کیا

تب وہ سکول میں پڑھتی تھیں لیکن اردو اور مباحثے میں مہارت نے انہیں ریڈیوپاکستان میں لا بٹھایا۔اسکے بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر موسموں کا حال سنانے کے لیے آڈیشن دینے گئیں جس میں کامیابی کے کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے خبر نامہ پڑھنا شروع کر دیا۔ عشرت فاطمہ نے اس وقت ٹی وی پر کام شروع کیا جب خواتین کا اس میں کام کرنا ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ گزشتہ دن ان کو ان کی بہترین کارکردگی اور صلاحیت کی وجہ سے تمغئہ حسنِ کارکاردگی دیا گیا