22مارچ کو ترکی کے ساتھ مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نیوزلینڈ حملہ میں شہید ہونے والے دس پاکستانی بھی ہے جن کی شناخت ہو چکی ہے اور ان کی ڈیڈ باڈی سموار کے دن سے پاکستان آنا شروع ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ اس حادثہ نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے بارے میں او آئی سی کا اجلاس بہت جلدی ترکی میں ملا لیا جائے گا اور مستقبل میں کیا کیا جائے گا اس کے لیے ایک مکمل لائحہ عمل بھی ہم طے کریں گے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اس واقعے کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور تمام لوگ اس وقت مسلمانوں کے ساتھ ہی کھڑے ہیں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے جس طرح مسلمانوں کی دلجوئی کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور قابل تعریف ہے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے اندر مسلمانوں کو اس وقت سب سے زیادہ پریشانی کا مسئلہ ہے اور مختلف شکلوں کے اندر مسلمانوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے اپنے ملک کے اندر بھی وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں

اور جب امن کی خاطر دیگر ملکوں میں چلے جاتے ہیں تو وہاں پر بھی ان کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا جاتا ہے انہورںن ے کہاکہ چار افراد کو اس واقعہ میں شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جن کی تفتیش ہو رہی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بنیادی طور پر دونوں مساجد میں دہشتگردی کرنے والا شخص ایک ہی ہے جو آسٹریلین ہے اور حال ہی میں وہ نیوزی لینڈ میں واپس آیا تھا۔انہوںنے کہاکہ 36 منٹ تک اس بدبخت حملہ آور نے فائرنگ کی،اس واقعہ سے پہلے اس نے ایک ای میل بھی کی جس میں اس نے اہنے عزائم کا اظہار کیا لیکن ابھی اس کا پتہ چلایا جا رہا تھا کہ یہ سانحہ ہو گیا۔