کوئٹہ میں دھماکہ !


بلوچستان کا دارالخلافہ بم دھماکے سے گونج اٹھا کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے علاقے میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیس کے موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں چار اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگرد آئے فائرنگ کی اور اس کے ساتھ پولیس موبائل وین کو نشانہ بناتے ہوئے بم پھینکا موقع پر موجود چار اہلکار شدید زخمی ہوئے

جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب واقع روڈ میاں غنڈی میں پیش آیا جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حملہ موٹرسائیکل میں پہلے سے نصب شدہ بم کے ذریعے کیا گیا یہ موٹر سائیکل پولیس وین کے بہت قریب تھیں جس کے بعد ریموٹ کنٹرول سے اس کو اڑا دیا گیا