بھارتی مورچوں کے سامنے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے!!


پاکستان بھر میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے جلوس نکالے کے اور مختلف جگہوں پر احتجاج کیا گیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ریلوے پریم یونین کے سربراہ نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھارت کے خلاف تقریریں بھی کی گئی ایسے ہی ملک بھر میں مختلف جگہوں پر ریلی نکالی گئی پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور بھارت کے خلاف تقریر کی گئی اور پاک فوج کے جوانوں کے حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے جواں مردی اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا پیپلز پارٹیآزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،صاحبزادہ اشفاق ظفر،جاوید ایوب کی قیادت میں محمد اشفاق ظفر کی جانب سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا سے سول لائن آف کنٹرول تک پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور دفاعِ پاکستان ریلی نکالی گئی

۔پاکستان کے کارکنان نے چکھوٹی بازار میں انڈین مورچوں کے سامنے پاک کے سامنے نعرے لگائے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگے جبکہ انڈیا مردہ باد اور انڈیا کے خلاف تقریر بھی کی گئیں جبکہ بھارتی فوج اپنے مورچوں سے صرف منہ دیکھتے رہے رہنماؤں نے ریلیوں اور جلوسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں اور پوری دنیا جانتی ہے کہ اس بھارت ایک غاضب ملک کی حیثیت سے کشمیر پر قبضہ کیے ہوئے ہے اور اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھارتی افواج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام آزادی اور اپنے حق خودارادیت کو پانے کے لئے مسلح جدوجہد کر رہی ہے پاکستان نے ہمیشہ سراہا ہے اور ہر طرف سے اس کاز کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے