چینی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیت کی ہنگامی طور پر پاکستان آمد، آرمی چیف سے ملاقات


چین کے معاون وزیر خارجہ نے پاکستان کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور باہمی امور دلچسپی پر گفتگو کی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ چین کی طرف سے ہر سگالی کا پیغام بھی دیا گیا اور پاکستان کی ہر ممکن مدد کی بات بھی ہوئی
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے معاون وزیر خارجہ نے پاکستان کے فوجی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات بھی کی انہوں نے پاکستان کی طرف سے جو امن کا پیغام انڈیا کو دیا گیا اور جس طرح انڈیا کی جارحیت میں کمی دیکھنے کو ملی اس پر بھی بات کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جو امن کا پیغام دیا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان اس خطے میں امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کبھی بھی جنگ نہیں چاہتا

اس لیے باقی ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کرے اور انڈیا کی جارحیت کو ختم کرنے اور انڈیا کو اپنے حدود میں رکھنے کے لئے بھر پور کوشش کرے قمر جاوید باجوا نے کانگ یو آن یو کو پاکستان اور انڈیا کشیدگی کے حوالے سے تمام صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ یہ دورہ موجودہ ملکی حالات کے زمن میں اہم ہے اس سے پہلے بدھ کو ہی جرمنی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے بھی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور یاد رہے اس وقت چائنہ پاکستان میں بہت بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے اور معاون وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر مزید 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی پاکستان کی اقتصادی حالات کو بہتر کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایک نیا دور شروع ہوگا