پاکستانی لڑکی نے محمد بن سلمان کیلئے خصوصی تحفہ تیار کرلیا


پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور مصورہ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے ایک نایاب تحفہ تیار کیا ہے انہوں نے اپنے ہاتھ سے ایک پورٹریٹ بنائی ہے جو کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ یہ ان کو اپنے ہاتھوں سے پیش کریں اس کے ساتھ پشاور سے تعلق والے ایک مشہور جوتا ساز نے سعودی عرب کے ولی عہد کے لئے ایک جوڑا بھی بنایا ہے اور یہ بھی تحفے میں دینے کی خواہش مند ہے پاکستان سے تعلق رکھنے والی مصورہ رابعہ ذاکر جو کہ اسلام آباد کی رہائشی ہے انہوں نے آئل پینٹنگ کی مدد سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کو مکمل کرنے میں مجھے ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگا

کیونکہ محمد بن سلمان کے چہرے کے جلالی اور جمالی تاثرات بنانے میں ان کو کافی مشکل پیش آئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد چچا نور الدین نے خصوصی جوتوں کا جوڑا بنایا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ یہ محمد بن سلمان کو پیش کرے یاد رہے چچا نور الدین نے اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کے لیے جوتے پیش کیے ہیں