منظور پشتین کا نیا ایجنڈا


پاکستان میں اس وقت ہائبرڈ وار لڑی جا رہی ہے جس میں روایتی طریقہ کار کے استعمال کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور بغیر جانی نقصان کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے پاکستان میں ایسے بہت سارے لوگوں کو لانچ کیا گیا ہے کہ جو پاکستان اور عوام کے نام پر پاکستان کے بارے میں انتہائی بدگمانیاں پھیلا رہے ہیں اور خاص کر پاکستان کے دفاعی اداروں کو بد نام کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اس میں سب سے پہلا نام منظور پشتین کا ہے منظورپشتین دراصل وزیرستان سے تعلق رکھتا ہے یہ پڑھا لکھا جوان ہے جس کو باقاعدہ ٹریننگ کے تحت پاکستان میں لانچ کیا گیا ہے اس کا نام کچھ عرصہ پہلے جب سامنے آیا کہ جب وزیرستان میں احتجاج کیا گیا کہ جب پوسٹ زیادہ بنائے گئے ہیں اور وہاں پر لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے

اس لئے ان کو ختم کیا جائے لیکن میڈیا کی طرف سے اس پر خاطر خواہ رپورٹ نہیں ہوئی اس وجہ سے اس کا نام منظرعام سے غائب ہوگیا لیکن راؤ انوار کی خونی پالیسی کی وجہ سے جب سینکڑوں جوان غیر قانونی طور پر قتل کر دیے گئے اور جب نقیب اللہ محسود کا قتل ہوا تو منظور پشتین نے پٹھانوں کی کی حفاظت اور حقوق کے لیے آواز اٹھائی جس کے بعد اس شخص نے پورے پاکستان کے پٹھانوں کے دل جیت لئے آہستہ آہستہ اپنے اوپر کا لبادہ اتار دیا گیا اور پاکستان کی دشمنی واضح کرتا گیا نیویارک ٹائم میں اس کا ایک آرٹیکل شائع کیا گیا ہے جس میں اس نے باقاعدہ پاکستان فوج پر یہ الزام لگایا پاکستان میں اس وقت جتنے بھی دہشت گردی کی کاروائی ہوتی ہے اس میں یہ خود ملوث ہوتے ہیں اور یہ لوگ ہم پٹھانوں کو دہشتگر سمجھتے ہیں اور ملک کا دشمن سمجھتے ہیں یہ آرٹیکل کس نے لکھا اور اس پر کیا کچھ کروائیں کی جاسکتی ہے اس کو جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

https://www.youtube.com/watch?v=Pyq6QkidVh8