اُٹھا کر باہر پھینک دو


گزشتہ دنوں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے مشاہد اللہ اور رضا ربانی کو زبردستی گھر خالی کرنے کا کہا گیا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انہوں نے منسٹر کالونی میں بنگلوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس کو خالی کرنے سے گریزاں ہے اور قانون کے مطابق جب کوئی منسٹر نہیں رہتا تو ان سے گھر خالی کرنے کا کہا جاتا ہے اور اب چونکہ یہ منسٹر نہیں ہے اس لئے ان کو گھر خالی کرنے پڑیں گے جبکہ یہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کے بعد وزیراعظم نے حکم دیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو باہر نکال پھینکا جائے ایسے ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہنا کہا تھا

کہ اوورسیز جتنے بھی پاکستانی ہیں وہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے کیونکہ یہ لوگ پاکستان میں زرمبادلہ بھیجنے کے سب سے بڑے ذخیرے کے طور پر جانے جاتے ہیں اور یہ سب سے بڑا واسطہ ہے کہ اس کے ذریعے پاکستان کے خزانے میں بہت زیادہ رقوم کی آمد ہوتی رہتی ہے اس لیے ہم ان کا بہت زیادہ خیال رکھیں گے اور ان کے لیے وقتن فوقتن ایسے مختلف قسم کے منصوبے جاری کریں گے کہ جن کی وجہ سے ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے اور ان کو جب وہ پاکستان واپس آئے تو پاکستان میں بہت کچھ ملے