ڈالر 76 روپے اصل کہانی کیا ہے ؟


گزشتہ دنوں اس وقت پاکستان کے اندر ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی کہ جب گوگل کی سروس کرنسی ایکسچینج ایک بگ کا شکار ہو گئی اور اس کی وجہ سے پورے پاکستان کے اندر ہیجان پیدا ہوگیا دراصل گوگل پوری دنیا کی کرنسی کی مقامی کرنسی کے ساتھ تبادلہ دکھاتا ہے ڈالر ایکسچینج ریٹ اس وقت 140 روپے کے آس پاس ہے جبکہ گزشتہ دنوں گوگل یہ ریٹ 75 روپے کا دکھا رہا تھا جس کے بعد پورے سوشل میڈیا پر اس کے چرچے شروع ہوگئے ہیں اور کچھ نے تو اس کو اپنی سیاسی طبیعت کو خوش کرنے کے لئے بھی استعمال کیا ی اور کہنے لگے کہ واقعی ڈالر 75 روپے پر آگیا ہے اور لوگ اسے موجودہ حکومت کا کارنامہ سمجھنے لگے بہت تیزی کے ساتھ یہ خبر پورے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسی کے ریٹ بھی روپے کے مقابلے میں بہت کم دکھائے جا رہے تھے

اس وقت درہم ریال اور دینار 30 سے 35 روپے کے درمیان چل رہے ہیں جبکہ گوگل اس کا ریٹ 20 روپے دکھا رہا تھا لوگوں میں بے چینی ہوئی خبر پھیلی جس کے بعد گوگل کو خود ہی بیچ میں آنا پڑا اور انہوں نے یہ رپورٹ جاری کی کہ یہ دراصل سروس کے اندر ایک خرابی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس لئے اس پر یقین نہ کیا جائے گوگل آپ کو جو ریٹ بتا رہا ہوتا ہے وہ بالکل ٹھیک نہیں ہوتا بلکہ یہ پرانا ریٹ ہوتا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں یاہو کی اپڈیٹس بہترین ہوتی ہے اور وہ بالکل اپ ٹو ڈیٹ ہوتی ہے اس ایک ہفتہ تک چلتا رہا ہے اب بھی اس پر بحث ہو رہی ہے پاکستان میں ڈالر کا ریٹ نیچے آ گیا ہے یا پھر مستقبل میں اتنے نیچے تک لایا سکتا ہے