ایک ایک حرف سچ ثابت ہوا


ڈاکٹر شاہد مسعود اس وقت جیل میں ہے اور ان کے خلاف اس وقت ایک کیس درج ہے جو کہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہے ڈاکٹر شاہد مسعود پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے پی ٹی وی کے ایم ڈی ہونے کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا جس کے بعد ان پر کرپشن کا الزام لگایا گیا لیکن ابھی تک ان پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی اور نہ ہی یہ ثابت ہو سکا انہوں نے کون سے ایسے کام کیے تھے جو کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرہ میں آتے ہیں ذرائع کے مطابق عمران خان نے خود اس کے اس کو دیکھا اور ایف آئی اے اور پی ٹی وی کے وکلا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر کسی قسم کا الزام نہیں ہے تو کس کو ختم کر دیا جائے اور ان کو ہتھکڑیوں میں عدالت میں نا لایا جائے لیکن عمران خان کتنے بااثر وزیراعظم ہے اس کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے

کہ ان کے اس حکم کو ہوا میں اڑا دیا گیا اور پہلے سے زیادہ سختی کے ساتھ ڈاکٹر شاہد مسعود کو پیش کیا جا رہا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام کے اندر یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف مستقبل کے اندر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ہوجائے گا اور یہ کوشش کریں گے کہ عمران خان پر زیادہ سے زیادہ دباؤ رکھا جائے اور اگر اس سے بھی عمران خان باز نہ آئے اور ان کے خلاف مقدمات چلتے رہے تو پھر عمران خان کی حکومت کو گرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور ایسا ہی ہوا کہ جب گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اندر بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اتحاد کر رہے ہیں اور ہم اب عمران خان کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور اگر وہ باز نہ آئے اپنی حرکتوں سے تو پھر ہم عمران خان کی حکومت کو گرانے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے