ہر گھر کے بے روزگار کے لئے 2 نوکریاں


عمران خان نے دور حکومت کے بالکل شروع میں یہ بات کی تھی کہ وہ عوام کو ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دیں گے یعنی کہ ایک کروڑ نوکریاں پیدا کی جائے گی اس کے ساتھ انھوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ہم بے گھر لوگوں کے لیے 50 لاکھ سے زائد گھر تعمیر کریں گے اور یہ سو دن کے اندر سارا منصوبہ ہی کیا جائے گا کہ کہاں پر یہ تمام چیزیں نفس کرنی ہے حال ہی میں پنجاب اسمبلی کے اندر نذیر احمد چوہان جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہے اور پنجاب اسمبلی میں ان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے ایک بل جمع کرایا اور حکومت سے درخواست کی 50 لاکھ گھر جب تعمیر ہو رہے ہیں تو اس میں سے ہر گھر کے ہر بیروزگار فرد کو نوکری ملنی چاہیے اور اس کے لیے ہر گھر کے فرد کو باقاعدہ درخواست دے افراد ہیں وہ یہاں پر آ کر کام کریں اس طرح سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر بھی ہوجائے گی اور حکومت نے جو وعدہ کیا تھا کہ ہم عوام کو نوکریاں دیں گے روزگار دیں گے وہ بھی کسی نہ کسی حد تک پورا ہوجائے گا عوام میں اپنی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اس وقت ایسے فیصلے کر رہی ہے اور ایسے منصوبوں کا اعلان کر رہی ہے جو کہ عوام کے اندر کافی دلچسپی کے حامل ہے


حکومت نےیہ وعدہ کیا تھا کہ وہ پچاس لاکھ گھر بنائیں گی اور اس کے لیے انہوں نے مختلف شہروں کا بھی اعلان کیا تھا کہ کون سے شہر میں کتنے گھر بنائے جائیں گے یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اس کے لیے حکومت نے تیاری کر رکھی ہے لیکن ابھی تک اس پر کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ ابھی فی الحال لوگ صرف درخواست جمع کرا رہے ہیں اور اس مد میں حکومت کو ایک ارب سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے۔


عمران خان کی صوبے میں کافی دلچسپی ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ منصوبہ بہت ہی عظیم ہے اور اس کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اس لئے وہ خود ہی اس منصوبوں کو دیکھیں گے اور اس کو آن کریں گے