![](http://urduofficial.com/wp-content/uploads/2019/01/1640943-libyaexplosionreutersx-1519222499-381-640x480-640x330.jpeg)
کچھ دیر پہلے پاکستان کے علاقے صادق آباد میں زور کا دھماکا ہوا ہے یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز کی اور آس پاس کے گھروں کی کھڑکی ٹوٹ گئی پنجاب کے علاقے بھونگ سے ایک گیس کی پائپ لائن صادق آباد جارہی ہے جس کو آج شدت پسند نے دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد اس بات کی موجود گھروں کو نقصان پہنچا اور علاقے میں آگ پھیل گئی گیس پائپ لائن کے قریب فصلیں تھی جو آگ کی لپیٹ میں آ گئیں اور اطلاع ملنے کے بعد سے اب تک آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا ْ
36 inch Gas P.Line explosion near Sadiqabad. Elec position is being managed with alternate fuels & is normal. May face issues if the problem persists. Any inconv caused is regretted.
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 9, 2019
عباس رضا ناصر جو کہ صادق آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک شرپسندوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا لیکن مزید تباہی سے بچانے کے لئے مین گیس لائن سے گیس کی ترسیل روک دی ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو نے کافی کوشش کرنے کے بعد آگ پر قابو پایا ہے ۔ اور آبادی کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے تا کہ مزید کسی قسم کی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے اس کے ساتھ مقامی آبادی اور صنعتوں کو بھی گیس کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔ بجلی کے وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گیس کی سپلائی کے رک جانے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی اور لوگوں کو غیر اعلانیہ لوڈشیٹنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہے یاد رہے کہ گزشتہ رات تین بجے کے درمیان ہوا جب میں سپلائی لائن جس کی موٹائی 36 انچ ہے اس دھماکے کا نشانہ بنایا گیا پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی روک دی گئی ساتھ ساتھ فرٹیلائزر سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی آج رات تک مرمتی کام مکمل ہو جائیں گے
Gepostet von Amjad Raza am Dienstag, 8. Januar 2019