پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا ہے جس میں ترکی ساتھ بہت سارے معاہدے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہوا کے وزراء بھی عمران خان سے متاثر ہوئے نہ رہ سکے ان کے ایک اہم وزیر جن کا نام علی شاہین ہے انہوں نے عمران خان کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ان کا کہنا تھا کہ نوے کی دہائی میں جب میں پاکستان کے اندر اپنی تعلیم حاصل کر رہا تھا تو اس وقت میں نے یہ کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کے اوردگان ہے اور ترکی کے اردگان اور پاکستان کے اردگان کے درمیان ملاقات انتہائی خوش آئند ہیں اور ایک تاریخی لمحہ ہے اور کا کہنا تھا
کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات ایک نئی عروج پر لیے جائیں گے اور دونوں ممالک ہر پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے یاد رہے پاکستان نے ترکی کے ساتھ اس دورے میں کئی سارے معاہدے کیے جس میں سے ایک بڑا معاہدہ یہ ہے کہ ترکی جس کا میزائل ڈیفنس سسٹم میں انتہائی بہترین ہے اس کی ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کی جائے گی تا کہ پاکستان بھی اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنا سکے