سنہری دور آنے کو تیار


چیف جسٹس ثاقب نثار ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں اور ان کی مدت میں کسی قسم کا اضافہ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا گزشتہ دنوں صدر پاکستان عارف علوی نے اعلان کیا کہ اب پاکستان کے نئے قاضی القضاء آصف سعید کھوسہ ہوگے حافظ آصف سعید کھوسہ اپنے فیصلوں کی وجہ سے پہلے ہی بہت مشہور ہے اور خاص کر گزشتہ حکومت کے دو وزیراعظم ان کی وجہ سے اپنے گھر کو گئے یعنی سید یوسف رضا گیلانی اور دوسرے وزراء جو کہ عدالتی حکم نہ ماننے کی وجہ سے مجرم قرار دیا گیا اور اس کے بعد آپ نے وزارت عظمی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں


جسٹس آصف سعید اپنے ایک فیصلے میں ایک نوٹ لکھنے کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہوئے تھے یہ فیصلہ سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف تھا جس میں انہوں نے ایک مشہور نظم کا ترجمہ اپنے نثر میں کیا اور ایک نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ افسوس ہوتا ہے ہمیں اس کو پر جس نے مذہب کے نام پر ایک ملک حاصل کیا لیکن اس ملک میں قانون کی بالا دستی احتساب انصاف کو کسی نے بھی اہمیت نہ دی اور نہ کوئی اہمیت دینا چاہتا ہے ایسے ہی انہوں نے پاناما کیس میں سسلین مافیا کے گارڈ فادر کا بھی حوالہ دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہر عمارت کے پیچھے ایک جرم کی کہانی چھپی ہوئی ہوتی ہے یہ پاکستان کے ججوں میں سے قابل ترین جزو سمجھے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ان کا وسیع مطالعہ ان کو دوسروں سے ممتاز بناتا ہے امید کرتے ہیں کہ یہ جذبی عدالت کا احترام رکھتے ہوئے ملکی قوانین کا احترام رکھتے ہوئے قومی اسمبلی اور اس کے آئین کا احترام رکھتے ہوئے انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں گے اور کسی خاص قوم کو کسی خاص پارٹی کو کسی خاص فرد کو اپنے انتقام کا اور احتساب کا نشانہ نہیں بنائیں گے