گزشتہ دن پاکستان کے علاقے لورالائی میں دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے بعد وہاں پر موجود پاکستان کے فوجی جوانوں نے ان کا زبردست مقابلہ کیا اور ان کو پسپا کرنے پر مجبور کیا اور اس کے ساتھ ساتھ تمام دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے لیکن خوبصورت منظر دیکھنے کو نظر آیا کہ وہاں کے موجود غیور پٹھانوں نے اپنی افواج کا ساتھ دیا اور موقع پر بندوقیں اور اپنی کلاشنکوف لے کر پہنچ گئے ہیں اس کے ساتھ وہاں کی موجود لوگوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں ہر طرح کی چیزیں پہنچانے کی کوشش کی حالانکہ وہاں پر دہشتگردی موجود ہے
لیکن اس کے باوجود وہاں کے غیور لوگوں نے نہ صرف ان کو پانی اور دوسری چیزیں پہنچانے کی کوشش کی بلکہ ان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے بھی پہنچ گئے اور وہاں اس وقت تک موجود رہیں جب تک دوسری طرف سے کم اک نہ پہنچی یاد رہے گزشتہ دنوں لورالائی کینٹ میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کا حملہ ناکام بنایا گیا اور سب دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا