کپتان کا ساتھی مشکل میں پھنس گیا، چیف جسٹس نے اہم کاروائی کرڈالی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر زلفی بخاری کی درخواست پر 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

خیال رہے کہ زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔