تمام ایپل موبائلز پر کپتان کے وال پیپر چھپ گئے! وجہ ایسی کہ جان پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا


عمران خان سے لاکھوں لوگ محبت کرتے ہیں اور مختلف طریقے سے اس محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں. عمران خان سے محبت کا انوکھا اندار لندن میں پیش آیا جہاں پر ایک ایپل سٹور میں موجود تمام ایپل کے آئی فونز اور ایپل کے آئی پیڈز پر عمران خان کے وال پیپر لگا دیے گئے. تمام تر تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں…

نامعلوم شخص نے لندن کے ایپل سٹور میں موجود تمام موبائ فونز کا وال پیپرز تبدیل کر کے ان پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بطور وال پیپر لگا دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں اور ان کے چاہنے والے بھی ان سے بے انتہا محبت کا اظہار کسی نہ کسی انداز میں کرتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ لندن میں مموجود ایپل سٹور میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے ایپل سٹور میں موجود تمام موبائل فونز کا وال پیپر تبدیل کردیا اور ان پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا دی ۔