عمران خان کے غیر ملکی دورے اور پھٹا پرانا کوٹ، اپنے لیڈر کو دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں آنسوؤں سے نم


عمران خان کی سادگی کے چرچے اکثر سوشل میڈیا پر چلتے رہتے ہیں. یہ ایک ایسا عظیم شخص ہے جو ہمیشہ سادگی میں جھکنا پسند کرتا ہے. الله نے اس آدمی کو بڑے مقامات سے نوازا ہے، پہلے اس نے کرکٹ میں نام بنایا اور اب یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم بن گیا ہے، لیکن آج بھی خان صاحب انتہائی سادہ انسان ہیں، نہ تو یہ مہنگی مہنگی گاڑیاں خریدنے کا شوق رکھتے ہیں، نہ یہ بڑے بڑے محلوں میں رہنے کی خواہش کرتے ہیں، اور نہ ہی انہیں بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا شوق ہے. بس صرف ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے نیا پاکستان جو انشاءاللہ پورا ہو کر رہیگا. شاید یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو لوگ سیاستدان نہیں بلکہ لیڈر مانتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کے کپڑوں کے چرچے بھی اکثر سوشل میڈیا پر چلتے رہتے ہیں اور گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے کے دوران بھی عمران خان کا کوٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان جب وزیراعظم منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں آئے تو اس دوران انہوں نے اپنا کارڈ بنوانے کیلئے تصویر بنوائی لیکن ان کے پاس کوٹ نہیں تھا تو انہوں نے وہیں موجود اسمبلی کے ملازم کی ویسٹ کوٹ ادھار لی اور تصویر بنوا لی ۔ عمران خان کے اس عمل کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئیں اور ان کی سادگی کے اس انداز کو خوب سراہا گیا.

یہ پڑھ کر آپکے دل میں خان صاحب کی عزت اور رتبہ میں مزید اضافہ ہو جائیگا کہ عمران خان نے ابھی تک جتنے بھی غیر ملکی دورے کیے، ان سب دوروں میں انھوں نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے. گزشتہ ہفتے عمران خان دورہ سعود ی عرب پر پہنچے جہاں وہ پاکستان کیلئے امداد لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم اس موقع پر عمران خان کا کوٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ عمران خان جب جہاز سے اترے اور سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ عمران خان نے اس موقع پر سلیٹی رنگ کا قومی لباس اور اس پر کا لے رنگ کا کوٹ پہن رکھا ہے ۔

عمران خان کی تصویر جب قریب سے بنائی گئیں تو ان کے کوٹ پر لگے استری کے نشانات واضح ہو گئے اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں. اس تصویر میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ عمران خان کے کوٹ کے سامنے استری کے واضح نشانات ہیں. یہ ہوتا ہے لیڈر جو پرانا کوٹ پہن کر پاکستانیوں کیلئے چھ ارب ڈالر اور آئل ریفائنری بلوچستان کیلئے لے آیا ہے.

عمران خان چاہتے تو اپنے لیے اچھا سا سوٹ خرید لیتے، لیکن پتا نہیں یہ کیسا بندہ ہے جو اپنا آپ مار کر قوم کی خدمت میں دن رات مصروف ہے. بس چاہتا ہے کہ کسی طرح پاکستانی قوم کو ترقی کی راہ پر پہنچا دے. آپ لوگ خود سوچیں کہ اگر عمران خان چاہتا تو سکون سے اپنی زندگی بسر کرتا، اپنا بڑھاپا پر سکون گزارتا لیکن اس شخص کو قوم سے اتنا پیار تھا کہ اس نے اپنا آرام اور سکون چھوڑ کر پاکستان اور پاکستانی قوم کی خدمت کو ترجیح دی اور بڑے بڑے مگر مچھوں سے مقابلہ ہے اور قوم کو لٹیروں اور ڈاکوؤں سے نجات دلائی.

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی اور انہوں نے اس موقع پر بھی ایک پرانا کوٹ ہی زیب تن کیا تھا. ہمارے وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی ملاقات میں پرانا کوٹ پہن رکھا تھا اور یہی ایک وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ عمران کے ساتھ کھڑے رہیں گیں.

اسکے علاوہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں کہ عمران خان کی الماری میں صرف دو تین پرانے سوٹ پڑے هوئے ہیں اور میں اس بندے کی سادگی دیکھ کر حیران ہوں!

کیا آپ اپنے لیڈر عمران خان کے لیے کچھ کہنا چاہیں گیں؟ اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں ضرور دیجیے.