عمران خان کی روضہ رسول اور مسجد نبوی میں حاضری، قوم کے لیے دعا کرتے کرتے زاروقطار رو پڑے


عمران خان کی سعودی عرب سرکاری دورے کے دوران مسجد نبوی پر حاضری، 30 منٹ کی دعا، آنکھوں سے بے شمار آنسوں، سجدے میں ایسا گڑ گڑائے کہ پاس بیٹھے لوگ بھی آبدیدہ ہوگئے، یااللہ میری قوم … یااللہ میری قوم، عمران خان مسجد نبوی میں، یہودی ایجنٹ کہنے والے لازمی دیکھ لیں.

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آج کل سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں. وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات چودھری فواد حسین، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ھارون شریف بھی ہیں. اس موقع پر سب کو وزیر اعظم کیساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری دینے کا شرف نصیب ہوا.

وزیر اعظم عمران خان نے جب وفد کیساتھ مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے تو عمران خان نے کافی دیر تک دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے رکھے گوکہ سب کی دعا ختم بھی ہوگئی لیکن عمران خان ایک طویل مدّت تک ایسے گڑگڑا کر روئے کہ عمران خان کے پاس بیٹھے اسد عمر بھی آبدیدہ ہو گئے. آس پاس موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھیں آنسوؤں سے نم تھیں اور وہ بار بار یہی کہہ رہے تھے کہ یااللہ میری قوم کو غربت کے اندھیروں سے نکال، یااللہ پاکستانی قوم پر اپنا خاص کرم و رحم فرما، یااللہ مجھے قوم کی صحیح سے خدمت کرنے کی توفیق عطا کر، یااللہ اس پاکستانی قوم کو دنیا کے سب سے بہترین قوم بنا.

البتہ عمران خان کے ہمراہ سب لوگ دعا ختم کر چکے تھے، لیکن عمران خان کئیں منٹوں تک زاروقطار روتے رہے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے رکھے. اسکے علاوہ عمران خان سجدے میں جھکے اور الله سے قوم کی بہتری اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی.