صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کی بند گاڑی میں جوان لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں


لاہور میں تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر محمود الرشید کا بیٹا بند گاڑی میں جوان لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتے هوئے پکڑا گیا. تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا بیٹا میاں احسن بند گاڑی میں کسی خاتون کے ساتھ برہنہ حالت میں غیر اخلاقی حرکتیں کرتے دیکھا گیا. سڑک پر موجود جب تین پولیس اہلکار گاڑی کے پاس پہنچے تو اندر محمود الرشید کا بیٹا غیر اخلاقی حرکتوں میں مصروف تھا.

پولیس کو دیکھتے ہی محمود الرشید کے بیٹے میاں احسن الرشید نے اپنے سیکورٹی گارڈز کو فون ملایا جو چند منٹوں بعد ہی وہاں پہنچ گئے. احسن الرشید نے نہ صرف پولیس سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں بلکہ اپنے سیکورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر ان تین پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور انکا اسلحہ اور وائرلیس موبائل چھین کر اپنے قبضے میں کر لیا. احسن الرشید نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر ان پولیس اہلکاروں کو مارتے هوئے گاڑی میں اغواء کیا اور پھر چند کلومیٹر آگے جاکر انکو گاڑی سے باہر دھکیل دیا.

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے جب گاڑی کا نمبر ٹریس کیا گیا تو یہ گاڑی محمود الرشید کے بیٹے احسن الرشید کے نام رجسٹرڈ نکلی.

لاہور غالب مارکیٹ کے تھانے میں پولیس نے 938/18 مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.

https://facebook.com/24NewsHD.tv/videos/2098442880235767/

تحریک انصاف کے اتنے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے احسن الرشید کی یہ شرمناک حرکات دیکھ کر عوام کا کہنا ہے کہ کیا یہ ہے وہ وعدہ جو تبدیلی سرکار نے کیا تھا؟ کیا یہ نیا پاکستان ہے یا ننگا پاکستان؟ جبکہ دوسری جانب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ایسا کام نہیں کر سکتا!