شریف عورتیں عہدے اور عہدے داروں کے لیے شوہر نہیں چھوڑ دیتیں، آج کے اس دور میں ایسی عورت کو تلاش کرو جس نے یہ شرمناک کام کیا، قندیل بلوچ مرحومہ کو بڑی معلومات تھیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضاء نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا جھوٹ بے نقاب کر دیا؟ تہلکہ خیز انکشافات اور ثبوت اس پوسٹ میں پڑھیں.
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شہلا رضاء آج کل عمران خان کی حکومت پر خوب تنقید کرتی نظر آتی ہیں جسکی وجہ سے عمران خان کے چاہنے والے انکو اکثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرارے کرارے جواب دیتے رہتے ہیں اور دونوں پارٹیوں کے درمیان اچھی خاصی جنگ چھڑی رہتی ہے.
حال ہی میں تحریک انصاف کے ایک سپورٹر نے شہلا رضاء کو ٹویٹر پر کہا کہ آپکا شوہر کدھر غائب ہے؟ آپکا شوہر پچھلے کئیں سالوں سے غائب ہے، آپکے ساتھ نظر نہیں آتا، کدھر ہے آپکا شوہر؟ تحریک انصاف کے سپورٹر نے شہلا رضاء کی انکے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور لکھا:
“تلاش گمشدہ، یہ صاحب شہلا رضاء کے شوہر ہیں، آخری مرتبہ شہلا رضاء نے انکے لیے جون 2018 میں دعا کروائی تھی جب یہ ہسپتال میں تھے، معلوم نہیں دعا ٹھیک ہونے کی کروائی تھی یا ….. خیر تب سے اب تک الیکشن ہو گئے، حکومت بن گئی، شہلا رضاء منسٹر بن گئیں، مگر انکے شوہر کی کچھ اطلاع نہیں آئی”
تحریک انصاف کے سپورٹر کو جواب دیتے هوئے شہلا رضاء نے کہا:
“الحمداللہ میرے شوھر کی صحت بہت بہتر ہے۔ زندگی جتنی ہے ساتھ گزرے گی۔ شریف عورتیں عہدے اور عہدیداروں کے لیے شوھر نہیں چھوڑتیں# تلاش کرو ایسی عورتوں کو جنھوں نے ایسا کیا ۔۔#قندیل بلوچ مرحومہّ کو بڑی معلومات تھیں#”
شہلا رضاء نے اپنے جواب کے ساتھ قندیل بلوچ مرحومہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شئیر کی، جس میں قندیل بلوچ نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کے تین سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ بنی گالہ میں ایک پنکی نامی لڑکی رہتی ہے جو آج کل عمران خان کے ساتھ عشق لڑا رہی ہے، صرف یہی نہیں قندیل بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان پنکی نامی اس خاتون سے دم درود بھی کرواتے ہیں اور پنکی ایک امیر خاندان کی بہو ہے مگر پھر بھی عمران خان کے ساتھ رہ رہی ہے!
مخالفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ مانیکا ندیم مالک کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں تو بہت معصوم بن رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میں خان صاحب سے چند ماہ پہلے ملی اور پھر ہماری شادی ہوئی، لیکن پھر قندیل بلوچ مرحومہ نے تین سال پہلے ہی کیسے یہ سب بتا دیا تھا؟ قندیل بلوچ نے تین سال پہلے بشریٰ بی بی کا نک نیم “پنکی” بھی بتا دیا تھا اور ساتھ ساتھ یہاں تک بتا دیا تھا کہ عمران خان اس سے دم درور کرواتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے عشق کرتے ہیں.
یعنی معاملہ دو تین سال سے چھپواں چل رہا تھا ۔اب بنتی ہیں نیک پروین اور بھاشن دیتی ہیں دین کے؟ قندیل بلوچ کو بڑی معلومات تھیں، شہلا رضاء کی ٹویٹ.