وزیر خارجہ کے دورہ امریکا پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات، سادگی کی نئی مثال قائم کر دی. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے پاکستان کا مختصر ترین تین رکنی وفد، موجودہ حکومت نے آٹھ کروڑ کے اخراجات اتنے کم کر دیے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گیں.
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود ہیں. اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے مختصر ترین تین افراد پر مشتمل وفد بھیجا گیا. یہ دیکھ کر ساری دنیا حیران رہ گئی کہ ماضی میں تو اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان سے 150 سے زائد افراد گئے تھے جس پر 8 کروڑ سے زائد کے اخراجات آئے. لیکن اس دفعہ موجودہ حکومت کی کفایت شعاری کی وجہ سے یہ کروڑوں کا خرچہ کم ہو کر صرف 15 لاکھ پر آگیا ہے.
تحریک انصاف کی جانب سے تین رکنی وفد کے لیے انتظامات انتہائی محدود کیےگئے. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تو ہوٹل میں رہائش کےخرچے سےبھی بچنا چاہتے تھے تاہم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے رہائشی علاقے میں ٹھہرنے سےمنع کر دیا تھا، جس پر شاہ محمود قریشی نے انتہائی سستے ترین ہوٹل میں کمرہ بک کروایا. صرف یہی نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن سے نیویارک تک سادی ٹرین کے زریعے سفر کیا.
ماضی میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے 150افراد پر آٹھ کروڑ سے زائد اخراجات آئے لیکن اس دفعہ تحریک انصاف کی حکومت میں صرف و صرف 15 لاکھ کا خرچ آیا!
واضح رہے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو ئے تب بھی وزیر خارجہ کا عوامی انداز اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وہ ائیر پورٹ پہنچے اور عام شہری کی طرح قطار میں کھڑے ہو گئے. شاہ محمود قریشی بغیر پروٹوکول کے ائیر پہورٹ پہنچے اور بورڈنگ پاس کی قطار میں عام شہری کی طرح مسافروں کے ساتھ کھڑے ہو گئے. شہریوں نے وفاقی وزیر خارجہ کو اپنے درمیان دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں.
شاہ محمود قریشی کی سادگی کی انتہاء دیکھ کر آپ کیا کہیں گیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے.