وزیر ریلوے شیخ رشید چھا گئے، ریلوے کی آمدنی میں کروڑوں روپے کا اضافہ کر دکھایا


شیخ رشید نے وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالتے ہی دھوم مچا دی، ایسا سنگ میل عبور کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی خوشی سے جھوم اٹھے، جو کام سعد رفیق پانچ سالوں میں نہ کر سکے شیخ رشید صاحب نے صرف و صرف ایک ماہ میں کر دکھایا!

وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی پالیسی نے ایسا کمال کر دیا کہ صرف ایک مہینے میں ریلوے کی آمدن میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی حکومت کے آنے کے بعد وزارت ریلوے نے باقاعدہ طور پر ایک نئی پالیسی کے تحت کام شروع کیا ہے جس کے باعث آمدنی میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔ آمدن میں یہ اضافہ مسافروں کی تعداد اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا ہے اور گزشتہ 1 مہینے میں 55 کروڑ روپے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے پر سالانہ 85 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں جن میں سے 50 ارب روپے ریلوے کماتا ہے اور 36 ارب روپے خسارہ ہے جو قومی خزانے سے دیا جاتا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی رفتار سے کام ہوتا رہا اور آمدن بڑھتی رہی تو اس سال کے اختتام تک ریلوے کا خسارہ 36 ارب روپے سے کم ہو 29 سے 30 ارب روپے ہو جائے گا۔

آپ شیخ رشید صاحب کو چند دنوں میں ہی اتنی بڑی کامیابی پر کیا کہنا چاہیں گیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے.