میں بھکاری ملک اور ناقص حکومت کو ڈیم فنڈ میں ایک روپیہ بھی عطیہ نہیں کرونگی، شیریں مزاری کی بیٹی برس پڑیں


میں ڈیم فنڈ میں ایک روپیہ بھی عطیہ نہیں کرونگی، یہ کیا بھکاریوں والا کام کر رہے ہو، شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی ہی والدہ کی پارٹی پر شدید تنقید کر ڈالی. ڈیم فنڈ مخالفت میں ایسی حدیں عبور کیں کہ پوری دنیا نے پاکستان پر ہنسنا شروع کر دیا. تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں.

پاکستان میں پانی اور بجلی کی قلت کی وجہ سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ قائم کیا ۔جس کے بعد پاک فوج اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ڈیم فنڈ کی حمایت کا اعلان کیا۔تاہم ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری بیٹی زینب مزاری نے ڈیم فنڈ کی مخالفت کر دی۔

ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے جمع کرائے ہیں ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صفر اور میں ڈیم فنڈ کے لیے ایک بھی پائی نہیں دوں گی کیونکہ میں اصولی طور پر اس آئیڈیا کی مخالفت کرتی ہوں کہ قومی پراجیکٹ کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی جائے،میں ایسی کسی بھی چیز میں حصہ نہیں لوں گی جس کی وجہ سے دنیا میں میرے ملک کا مذاق بنے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم قومی پراجیکٹ بنانے کے مقصد کے لیے ٹیکس دیتے ہیں ،اگر ریاست ہم سے چندہ مانگ رہی ہے تو پھر ٹیکس ادا کرنے کا کیا مقصد ہے ؟حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسے کو صحیح جگہ پر لگانے بجائے فنڈ اکٹھے کر رہی ہے۔

ایمان مزاری نے مزید کہا کہ میں ویانا شہر میں رہتی ہوں، اور یہاں نلکے والا پانی بھی صاف اور ہر قسم کی بیماریوں سے پاک ہوتا ہے. یہاں کی حکومت کی کارکردگی اتنی زبردست ہے کہ کسی کہ گھر بھی گندہ پانی نہیں آتا. پاکستان حکومت کو بھی چاہیے کہ ڈیم چندہ چھوڑ کر، صاف پانی کی بحالی یقینی بنائے!