عمران خان کی حکومت کس طرح گرائی جائے؟ نواز زرداری نے خطرناک ترین پلان تیار کر لیا


دو بڑی سیاسی پارٹیوں کا پھر سے گٹھ جوڑ، خطرناک منصوبہ بندی تیار کرلی گئی، عمران خان کی حکومت کس طرح گرائی جائے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور زرداری پھر سے ایک ساتھ ہوگئے ہیں اور اب یہ اکھٹے ہو کر عمران خان کو اڑے ہاتھوں لیں گے. اور یہ ممکنہ کوشش کریں گے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو جاۓ. پس پردہ خطرناک منصوبہ بندی تیار کرلی گئی. سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے نواز شریف اور زرداری کی حکمت عملی کے بارے میں عوام کو آگاہ کر دیا ہے کہ اطلاعات ایسی آرہی ہیں کہ پہلے زرداری اور پھر نواز شریف لندن جا رہے ہیں. یعنی پہلے زرداری علاج کی غرض سے بیرون ملک جائیں گے جب کہ انکے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے سارے معاملات بلاول بھٹو دیکھیں گے اور پھر نواز شریف بھی ملک سے باہر چلیں جائیں گے.

یاد رہے کہ نواز شریف اور زرداری میں یہ گٹھ جوڑ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد ہوئی ہے. کیونکہ زرداری اور بلاول نواز شریف سے ان کی بیگم کی وفات کا افسوس کرنے ان کے گھر جاتی امرۂ گئے تھے. جہاں آپس کی ملاقات نے ماضی کی تلخیاں ختم کر ڈالیں.

مزید آپ کو بتاتے چلیں کہ نواز شریف اور مریم نواز اور کپٹن صفدر کو نیب عدالت نے سزا دی تھی. جس کے تحت سابق وازیرا عظم نواز شریف کو ١١ اور انکی صاحبزادی کو ٨ جبکے کپٹن صفدر کو ١ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی. احتساب عدالت کے جج محمّد بشیر نے فیصلے میں نواز شریف کو ٨٠ لاکھ پونڈ اور مریم نواز کو ٢٠ لاکھ پونڈ جرمانہ بھی عائد کیا. جبکہ تینوں مجرموں نے سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کیں. جن کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوۓ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچھ روز پہلے تینوں مجرموں کی سزا معطل کرنے اور انھیں رہا کرنے کا حکم دیا. جبکہ تینوں قیدیوں کو پانچ پانچ لکھ روپے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا.