کراچی بنے گا منی یورپ، کپتان نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کراچی کا میگا ماسٹر پلان تیار


کراچی کے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا ماسٹر پلان بنانے کی خوشخبری دے دی، کراچی والے ہو جائیں تیار!

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے هوئے کراچی کے لوگوں کے لیے بہت خوش آئند لائحہ عمل سامنے رکھ دیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے، یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہا کہ آپ نے مجھے ووٹ دیے، میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ واقعی ہی کراچی کے لوگ بہت پڑھے لکھے اور باشعور لوگ ہیں. اب تحریک انصاف کراچی کے لیے کام کرے گی، جب تک کراچی کھڑا نہیں ہوتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا. کراچی میں پانی اور کچرے کے مسائل پر کام کیا جائیگا. کچرا اٹھانے کی ذمہ داری صوبے کی ہے، انھیں کچرا اٹھانے کے لیے دو ماہ کا ٹائم دیا جائیگا، کورنگی انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلانٹ لگا کر پانی ری سائیکل کریں گے.

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے لیکن اب سٹریٹ کرائم بہت بڑھ گئے ہیں. اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتی تو پھر وہ مجبوراً کرائم کی طرف آتے ہیں. تحریک انصاف کراچی حکومت کے ساتھ مل کر اس قسم کے مسائل حل کرنے میں پورا تعاون کرے گی.

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگا کر کراچی کو گرین کراچی بنائیں گیں، ناردرن بائی پاس بنائیں گیں. کپتان نے کہا کہ جب عوام اور حکومت ایک ہوتے ہیں تو کچھ ناممکن نہیں رہتا. کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بنے گا اور تب ہی پاکستان آگے آئیگا. لہٰذا پاکستان کی خوشحالی کا انحصار کراچی پر ہے.