شیخ رشید کو کریڈٹ لینے کی جلدی مہنگی پڑھ گئی، عمران خان کو شیخ رشید کے بڑے بڑے دعوے لے بیٹھے، پہلا افتتاح نے ہی متعدد لوگوں کی جان لے لی.
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی. خوشخال خان ایکسپریس ٹرین مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب اینجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں. حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہو گیا اور کنڈیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی. خوشحال خان ایکسپریس ملتان سے پشاور جارہی تھی. وزیر ریلوے شیخ رشید نے کئیں سال سے بند پڑے ٹریک کو بغیر مرمت کیے، ٹرین چڑھا دی. جسکے نتیجے میں 7 ،مسافر جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہو گئے. یعنی شیخ رشید نے عمران خان اور پوری عوام سے کریڈٹ لینے کے لیے جلد بازی میں ٹریک کی مکمل جانچ پڑتال اور مرمت کیے بغیر ٹرین کو اس پر چڑھا دیا جو کہ حادثے کا سبب بنا.
تین دن قبل اس ٹرین کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی تھی. وزیراعظم عمران خان نے انتہائی فخریہ انداز میں افتتاح کیا تھا اور شیخ رشید کی تعریفوں کے پل باندھے تھے. لیکن آج کے اس حادثے نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا.
یادرہے کہ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے افتتاحی تقریب سے پہلے شیخ رشید کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ خوشحال ایکسپریس ٹرین کا افتتاح ابھی نہ کریں کیونکہ ٹریک خراب ہے اور ٹریک کی مرمت ہونے والی ہے. مگر شیخ رشید نے سعد رفیق کا بھیجا گیا یہ واضح پیغام مسترد کردیا. شیخ رشید نے سعد رفیق کی ایک نہ سنی اور ٹرین لانچ کر دی.
دانستہ طور پر کی گئی یہ غلطی ان معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیائع کا سبب بنی. اب اس حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ تو اب آپ ہی بتا سکتے ہیں.
ہمارا خیال ہے کہ عمران خان ایک پرعزم لیڈر ہیں لیکن انکو چاہیے کہ اپنے ورکرز پر اندھا اعتماد نہ کریں بلکہ پوری جانچ پڑتال کے بعد قدم اٹھائیں. کیونکہ ساری عوام کی عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور اگر مستقبل میں ایسی غلطیاں ہوتی رہیں تو تحریک انصاف پارٹی بھی اپنا اعتماد کھو بیٹھے گی.